خصوصی سرمایہ کاری کونسل کے تعاون سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔
پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق ایس آئی ایف سی اور حکومت کے اقتصادی پالیسیوں کی سہولیات کے باعث برآمدات چھبیس ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔رواں سال اگست میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں تیرہ فیصد اضافے کے ساتھ ایک اشاریہ چونسٹھ ارب ڈالر تک پہنچ گئے جو گزشتہ سال اسی دوران ایک اشاریہ چھیالیس ارب ڈالر تھیں۔برآمدات میں یہ اضافہ اور پاکستان کی صنعتی ترقی حکومتی اقدامات کا ثبوت ہیں۔