نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نشان حیدر کا 76واں یوم شہادت آج منایا گیا۔
دن کا آغاز قرآن خوانی اور مساجد میں شہدا کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔
نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے 1948 میں بھارتی حملوں کے خلاف پیرکالیوا RIDGE کا دفاع کرتے ہوئے غیر معمولی شجاعت کا مظاہرہ کیا تھا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی' مسلح افواج کے سربراہان اور پاکستان کی مسلح افواج نے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نشان حیدر کو ان کے 76ویں یوم شہادت کے موقع پر زبردست
خراج عقیدت پیش کیا۔