خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بارشوں کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں چارافراد جاں بحق اور سولہ زخمی ہو گئے۔
خیبر پختونخوا کے ہنگامی امدادی ادارے کے مطابق، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جبکہ نقصانات کا تفصیلی تخمینہ لگانے کا عمل بھی جاری ہے۔
پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور خستہ حال و بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں۔
ادارے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار یا ہنگامی صورتحال کی اطلاع دینے کیلئے اس کی ہیلپ لائن 1700پر فوری رابطہ کریں۔