وزیر منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ طلباء میں لیپ ٹاپ سخت میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کئے جا رہے ہیں۔
اتوار کی سہ پہر یونیورسٹی آف نارووال میں تقسیم لیپ ٹاپ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ جدید تعلیم کے حصول میں طلباء کی مدد کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت نے دو ہزار تیرہ کے دورِ حکومت میں پورے ملک کے تمام علاقوں میں نئی یونیورسٹیوں کا نیٹ ورک قائم کیا تھا۔
احسن اقبال نے یونیورسٹی آف نارووال کی تعلیمی معیار کی تعریف کی جو کہ علاقے میں تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کر رہی ہے۔