Sunday, 05 January 2025, 01:02:03 pm
 
سعودی عرب کاپاکستان کو ایک سوٹن کھجوروں کا تحفہ
January 03, 2025

سعودی عرب نے اپنی سالانہ سخاوت کی روایت جاری رکھتے ہوئے یکجہتی اور خیرسگالی کے جذبے کی علامت کے طور پر پاکستان کو ایک سو ٹن کھجوروں کا تحفہ دیا ہے۔

اس حوالے سے رسمی تقریب اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارتخانے میں ہوئی جس میں سفیر نواف بن سعید المالکی نے کابینہ ڈویژن کے ملٹری ونگ کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئر عالمگیر

ایوب کو کھجوروں کا تحفہ پیش کیا۔

یہ فراخدلانہ عطیہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان پائیدار دوستی اور بھائی چارے کے دیرینہ تعلقات کی علامت ہے۔