Thursday, 25 April 2024, 04:54:09 am
وزیر توانائی خرم دستگیر نے پانچ سوکلوواٹ کی مٹیاری ٹرانسمیشن لائن کاافتتاح کردیا
May 26, 2023

وزیر توانائی خرم دستگیر نے مٹیاری میں پانچ سو کلووواٹ کی دوسو بیس کلومیٹر طویل تھر میٹاری ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کیا ہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق تھر مٹیاری ٹرانسمیشن لائن کا کام ریکارڈ مدت میں بیس ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا۔وزیرتوانائی نے کہا کہ رواں سال تھر کول سے بجلی کی پیداوار بڑھ کر ایک ہزار نوسو اسی میگاواٹ ہوگئی ہے جسے اس ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے نیشنل گرڈ میں شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سستی بجلی کی فراہمی کے لئے اس طرح کے منصوبے انتہائی ضروری ہیں۔خرم دستگیر نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے عوام کی ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا اور علاقے میں صنعتوں کو فروغ ملے گا۔