Friday, 09 May 2025, 09:53:42 am
 
قومی اقتصادی کونسل کی 13 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
March 26, 2025

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے اہم شعبوں میں بارہ کھرب پچھہتر ارب روپے سے زائد مالیت کے تیرہ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے ۔

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحق ڈار کے زیر صدارت ہوا جس میں ان منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔ان منصوبوں میں گلگت بلتستان کی معاشی تبدیلی شامل ہے جس کا مقصد غربت کا خاتمہ ہے اس کے علاوہ سندھ میں سیلاب کے بعد بنیادی ڈھانچے کی بحالی کیلئے کئے گئے پروگرام شامل ہیں۔اجلاس میں پاکستان ریلوے کی جانب سے زیادہ گنجائش والی ویگنوں اور مسافر کوچز کی خریداری ، پاکستان کے آپٹیکل ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ منصوبے اور شاہراہوں کے کئی بڑے منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔نائب وزیراعظم نے پائیدار ترقی ، بین الصوبائی رابطے اور اقتصادی تبدیلی کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ۔