Friday, 09 May 2025, 06:09:01 pm
 
بھارت کے ایف16 اور جے ایف 17 کو مار گرانے کے بے بنیاد اور جھوٹے دعوے
May 08, 2025

وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہےکہ بھارت کی جانب سے ایف 16 اور جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کے بارے میں بے بنیاد اور جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ جھوٹی اور من گھڑت کہانیاں آپ کو کہیں نہیں ملیں گی۔ایسے جھوٹے دعوے صرف بھارت کی مایوسی کی عکاسی کرتے ہیں۔