نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تجانی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور انہیں خطے کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔اسحاق ڈار نے انتونیو تجانی کو بتایا کہ بھارت نے کھلی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی سرحد پار شہری آبادی کو نشانہ بنانے کیلئے ہتھیاروں کے استعمال کے ذریعے پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے بھارت کے بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کی جن کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہری شہید ہو گئے۔