اقوام متحدہ نے یمن میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے فنڈز کی فوری اپیل کی ہے۔
یمن کیلئے یونیسیف کے نمائندے PETER HAWKINS نے اپنے بیان میں آگاہ کیا کہ ملک میں تقریباً ایک کروڑ دس لاکھ بچوں کیلئے انسانی امداد کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوری امداد کی عدم فراہمی کی صورت میں بچوں کیلئے بھوک اور غذائی قلت کے خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔
PETER HAWKINS نے کہا کہ یونیسیف کو رواں سال ملک میں بچوں کیلئے انسانی ہمدردی کی کارروائیوں کو جاری رکھنے کیلئے فوری طور پر 48 کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالر کی فوری ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر مطلوبہ فنڈز موصول نہ ہوئے تو عالمی ادارہ کی امدادی کارروائیوں میں کمی آ سکتی ہے۔