وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں کاروبار دوست پالیسیوں اور سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔
وہ واشنگٹن میں یو ایس پاکستان بزنس فورم کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے۔
وزیر خزانہ نے بزنس فورم کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے اقدامات کو سراہا۔