وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر ANNA BJERDE سے واشنگٹن میں ملاقات کی اور پاکستان کی ترقی کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خزانہ نے انہیں عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی معاونت سے شروع کئے گئے مشترکہ ملکی وسائل کو متحرک کرنے کے اقدامات کے بارے میں بتایا۔
وزیر نے منصوبے کی تیاری میں سہولت فراہم کرنے پر عالمی بینک کی تعریف کی۔
فریقین نے وسائل کی پائیدار تقسیم کو بہتر بنانے کی حالیہ کوششوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔