وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے برطانیہ کی کمپنیوں کو پاکستان میں زراعت' آئی ٹی' کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔انہوں نے واشنگٹن ڈی سی میں برطانیہ کے خواتین کی ترقی اور مساوات کے وزیر ANNE LIESE DODDS سے ملاقات کے دوران بہتر سرمایہ کاری ماحول میں بڑھتے ہوئے مواقع پر زور دیا ہے۔