Friday, 10 July 2026, 04:57:56 am
 
سندھ حکومت اور آئی ایف سی کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق
July 06, 2026

حکومت سندھ اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن نے صحت، سماجی تحفظ اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے آج کراچی میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے وفد کے درمیان ہونے والی ایک ملاقات میں ہوا جس کی قیادت پاکستان ڈویژن کے ڈائریکٹر سائمن اینڈریوز کر رہے تھے۔

وزیراعلی نے صوبے میں نرسنگ کی تعلیم کا ایک جامع ماڈل تیار کرنے کے لیے آئی ایف سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پیشکش کی۔

انہوں نے صوبے میں قابل تجدید توانائی کی پیداوار بڑھانے، کسانوں کی آمدنی میں اضافے کے اقدامات اور صحت و تعلیم کے شعبوں کی بہتری کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات کو بھی اُجاگر کیا۔