وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے ملک میں بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو اُن کی دہلیز پر معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے ملک میں بنیادی اور ثانوی صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنانے کے حکومتی عزم کا اظہار کیا۔