Sunday, 26 July 2026, 04:27:25 am
 
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے'' کھڈ کوچہ'' میں4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا
July 24, 2026

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف''آپریشن العزم'' کے تحت سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں موثر انداز میں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے ''کھڈ کوچہ'' میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں ''فتنہ الہندوستان'' سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور ان کے زیر استعمال موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں۔

ذرائع کے مطابق کارروائی میں متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے، جبکہ دہشت گردوں کی سہولت کاری میں ملوث کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز مکمل نگرانی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں حالیہ دہشت گرد حملوں کے بعد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز مزید تیز کر دیے گئے ہیں، جبکہ دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔