Sunday, 26 July 2026, 02:57:22 am
 
آزاد کشمیر انتخابات: ایم کیو ایم پاکستان کا مسلم لیگ (ن) کے حق میں دستبرداری کا اعلان
July 25, 2026

ایم کیو ایم پاکستان نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں اپنے امیدواروں کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے حق میں دستبردار کر کے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان کراچی میں مسلم لیگ (ن) کے وفد اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بعد کیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بشیر میمن اور مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی کی قیادت میں پارٹی کے ایک وفد نے بہادرآباد کراچی میں واقع ایم کیو ایم پاکستان کے صدر دفتر کا دورہ کیا۔

بعدمیں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کیلئے مختص نشستوں سمیت مختلف حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے والے ان کے امیدوار مسلم لیگ (ن)  کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہو جائیں گے۔