Thursday, 16 January 2025, 11:00:20 pm
 
یو اے ای کا پاکستان 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ، وزیراعلیٰ پنجاب کا خیرمقدم
May 25, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستان میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے وعدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بڑی سرمایہ کاری ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومت کی کوششوں پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے تاجروں، صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کر لیا ہے۔