حکومت پنجاب نے غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کو ختم کرنے کیلئے تجارتی، رہائشی اور زرعی زمین کی حدبندی کو باقاعدہ بنانے کیلئے خصوصی منصوبہ بندی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ آج لاہور میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت منعقد ہ اجلاس میں کیا گیا۔
انہوں نے کہا سپیشل پلاننگ اتھارٹی ہر چار سال بعد لازمی جائزوں کے ساتھ منصوبہ بندی اور زوننگ کے استعمال کیلئے ضلعی اراضی کی نگرانی کرے گی۔
مریم نواز نے ماحول دوست اور واک ایبل ہائوسنگ سوسائٹیوں کیلئے تجاویز اور لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا۔