وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آج (جمعہ) لاہور میں پاکستان کی پہلی مکمل الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کیا۔
انہوں نے الیکٹرک بس پر سفر بھی کیا اور اس کا تفصیلی معائنہ کیا۔
اس موقع پر پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ای وی بس پر جامع بریفنگ دی۔
وزیراعلیٰ نے نجی شعبے کے تعاون سے الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔