پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بے گھر افراد کیلئے ہر سال ایک لاکھ مکانات تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور میں ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اجلاس میں تین اور پانچ مرلہ ہاؤسنگ سکیموں کا جامع جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں پنجاب میں بے گھر شہریوں کو مفت پلاٹ فراہم کرنے کیلئے تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
عوام کو مفت پلاٹوں کی فراہمی سے متعلق قواعد و ضوابط طے کرنے کیلئے آٹھ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت تقریباً چار ہزار آٹھ سو اکتالیس مکانات کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔
اجلاس میں ہاؤسنگ سکیموں میں ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔