Thursday, 11 June 2026, 06:52:56 am
 
نامور قدیم تعلیمی درسگاہ صادق ایجرٹن کالج بہاولپور کی 140 ویں سالگرہ
April 25, 2026

آج پاکستان کے نامور اور قدیم تعلیمی اداروں میں سے ایک، صادق ایجرٹن کالج بہاولپور کے قیام کی 140 ویں سالگرہ ہے ۔

ریاستِ بہاولپور کے نواب  صادق محمد خان پنجم اور لیفٹیننٹ گورنر پنجاب سر ایلس ایجرٹن کے ناموں سے منسوب اس ادارے کا قیام 25 اپریل 1886 کو عمل میں آیا ۔ ایک صدی سے زائد عرصے پر محیط یہ درسگاہ آج بھی علم، کردار اور روایت کی روشن علامت ہے ۔