وزیر توانائی سرداراویس احمد خان لغاری نے آج اسلام آباد میں پاکستان کے پہلے تیز ترین الیکٹرک وہیکلز چارجنگ سٹیشن کا افتتاح کیا۔
انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای وی پاکستان کا مستقبل ہے اور حکومت ماحول دوست توانائی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکٹرک چارجنگ یونٹ کی قیمت 71 روپے سے کم کر کے 39 روپے کر دی گئی ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ بجلی کے نرخوں میں بھی مزید کمی کی جائے گی۔