Thursday, 17 April 2025, 08:59:20 pm
 
قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی ریکوڈک منصوبے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی
March 25, 2025

قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکوڈک منصوبے کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے اور اسے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ قراردیا ہے ۔

ای سی سی نے یہ یقین دھانی آج (منگل) اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کرائی جس کی آن لائن صدارت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چین سے کی جہاں وہ باو فورم برائے ایشیا 2025ء میں شریک ہیں۔

ای سی سی نے ریکوڈیک کے حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن کی سمری اور اس کے مجموعی ترقیاتی منصوبے میں تبدیلی اورمالی امور کی منظوری دی۔

کمیٹی نے منصوبے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اسے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ قراردیا ۔