قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ٹرانسپورٹ، مواصلات، ریلوے، خلائی ٹیکنالوجی اور سرکاری بنیادی ڈھانچے سمیت اہم شعبوں میں بارہ کھرب پچھہتر ارب روپے سے زائد مالیت کے تیرہ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔
قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے آج (منگل) اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے زیر صدارت ہونے والے اپنے اجلاس میں ان منصوبوں کی منظوری دی۔
ان منصوبوں میں گلگت بلتستان کی معاشی تبدیلی شامل ہے جس کا مقصد اہم بنیادی ڈھانچے کی بحالی کیلئے سندھ میں سیلاب کے بعد بحالی کیلئے کئے گئے اقدامات سمیت غربت کا خاتمہ ہے۔
اجلاس میں پاکستان ریلوے کی جانب سے زیادہ گنجائش والی ویگنوں اور مسافر کوچز کی خریداری ، پاکستان کے آپٹیکل ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ منصوبے اور سڑک کے کئی بڑے منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔