Tuesday, 03 December 2024, 04:47:27 pm
 
ریڈیوپاکستان کی رمضان ویڈیونشریات''پیغام رمضان'' کاآغاز
March 25, 2023

ریڈیو پاکستان نے اپنی اولین براہ راست رمضان ویڈیو نشریات "پیغام رمضان "کے عنوان سے ریڈیو پاکستان پوڈ کاسٹ پر شروع کردی ہیں جو ریڈیو پاکستان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دیکھی جاسکتی ہیں۔

چار گھنٹے کی ویڈیوٹرانسمیشن روزانہ شام پانچ سے رات نو بجے تک سنی اور دیکھی جاسکے گی جس کے ذریعے قیمتی معلومات حاصل ہوںگی اور رمضان کے ماہ مقدس اور صحت سے متعلق مسائل کے بارے میں ناظرین کا شعور اجاگر کیا جائے گا۔

ممتاز علمائے دین، ماہرین غذائیت اور صحت کے دیگر ماہرین ٹرانسمیشن میں شرکت کے ذریعے روزے کے مسائل پر اظہار خیال کرتے ہیںاسکے علاوہ نعت خوان حضرات ہدیہ نعت پیش کرتے ہیںاور تلاوت قرآن پاک باترجمہ پیش کی جاتی ہے۔

لوگ لائیو ٹیلی فون کالز کے ذریعے شام ساڑھے پانچ سے چھ بجے تک نشریات میں شریک ہوسکتے ہیں فون نمبر0519208940 ہے