Tuesday, 08 September 2026, 03:19:13 pm
 
گورنر سندھ نے گورنر ہاوس میں پودا لگا کر میاواکی جنگل کا افتتاح کردیا
September 05, 2026

سندھ کے گورنر محمد نہال ہاشمی نے گورنر ہائوس کراچی میں پودا لگا کر Miyawaki جنگل کا افتتاح کیا۔

انہوں نے اس موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت کاروبار اور انسانی زندگیوں پر موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی بہتری کیلئے تمام متعلقہ فریقوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔