Monday, 02 December 2024, 08:00:42 pm
 
سپاہی شکیل شفت شہید فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک
September 24, 2023

شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے گزشتہ روز جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی شکیل شفقت شہید کی نمازجنازہ آج ان کے آبائی علاقے کبیروالا ضلع خانیوال میں ادا کی گئی ہے۔شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔نمازجنازہ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔