پاکستان اور ایران نے سکیورٹی، انسدادِ دہشت گردی، سائبر سکیورٹی اور امیگریشن کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں اپنے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔
سکندر مومنی نے ایرانی صدر اور ان کے وفد کے دورہ پاکستان کے دوران پرتپاک استقبال پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
محسن نقوی نے ایرانی وزیر داخلہ کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن سٹاک میں جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ معاہدہ ایرانی حکومت اور اس کی قیادت کی مخلصانہ کوششوں کے بغیر ممکن نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ دنیا بھر میں امن اور استحکام کا خواہاں رہا ہے اور مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔