File Photo
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور ایران سمیت خطے کے امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے ایران کے ساتھ قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن کے مشترکہ عزم کی توثیق کی اور تمام حل طلب مسائل کے حل کے لئے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پرزوردیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ فریقین نے پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
شہباز شریف نے ایران کے رہبراعلیٰ آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی دانشمندانہ اور بصیرت افروز قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے پاکستان پر ایک مخلص دوست، ہمسایہ اور ثالث کے طور پر بھرپور اعتماد کرنے پر ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔