Thursday, 25 April 2024, 11:06:04 am
پاکستان اور آذربائیجان کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
May 24, 2023

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے آذرئیجان کے ساتھ دفاعی تعاون سمیت تمام شعبوں میں اپنی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لئے پاکستان کی شدید خواہش کا اعادہ کیا ہے۔

وہ آذرئیجان کے فرسٹ نائب وزیر دفاع اور چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل کریم Valiyev سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں ملک مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ کے رشتے میں بندھے ہیں اور وہ مختلف بین الاقوامی فورمز میں ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھیں گے۔مہمان شخصیت نے کہا کہ آذربائی جان پاکستان کو مختلف شعبوں اس کے قیمتی تجربات کے باعث انتہائی اہم ملک تصور کرتا ہے اور پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا بھی خواہاں ہے۔دونوں فریقوں نے علاقائی اور عالمی امن کے حصول کیلئے اعلیٰ سطح پر دوطرفہ تعاون کی غرض سے ادارہ جاتی فریم ورک کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔