Sunday, 06 October 2024, 12:21:30 pm
 
حکومت آج پہلی قومی آئی ٹی برآمدی حکمت عملی رپورٹ جاری کریگی،ڈاکٹر عمرسیف
November 23, 2023

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مواصلات کے نگران وزیر ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ حکومت آج پہلی قومی آئی ٹی برآمدی حکمت عملی رپورٹ جاری کرے گی۔انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں امیدظاہر کی کہ اس اقدام کی بدولت ملک کی برآمدات آئندہ تین سال کے دوران دس ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔