Sunday, 22 December 2024, 06:57:31 am
 
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،4 خارجی دہشتگرد ہلاک
December 21, 2024

سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے راجگال میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چار خارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران وطن کا ایک بہادر سپوت 22 سالہ سپاہی عامر سہیل آفریدی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگیا۔

صدرصف علی زرداری نے دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ہے۔

صدر مملکت نے  فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف بروقت کاروائی اور4 خوارج  کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف ہے،

انہوں نے شہید سپاہی عامر سہیل آفریدی کو خراج عقیدت کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی ضلع خیبر کے علاقے راجگال میں سکیورٹی آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 4 کارندوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ہے۔

وزیراعظم  نے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے سپاہی عامر سہیل آفریدی کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے بیٹوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔