Sunday, 22 December 2024, 07:07:23 am
 
خیبرپختونخوا میں قیام امن کے لئے آخری حد تک جائیں گے،وزیرداخلہ
December 21, 2024

وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں امن وامان برقراررکھنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔

وہ پشاور میں قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاو سے گفتگو کررہے تھے۔

ملاقات میں دونوں رہنماوں نے ملک میں امن وامان اور مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

وزیر داخلہ نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا خصوصاً کُرم میں امن کے قیام کیلئے اہم فیصلے کیے گئے۔

وزیرداخلہ نے خیبرپختونخوا خصوصاً کرم میں پائیدار امن کے قیام کیلئے کئے گئے اقدامات پر آفتاب احمد خان شیر پاو کی تعریف کی۔

انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ کرُم ایجنسی کا مسئلہ ایک انتہائی حساس معاملہ ہے اور کسی پارٹی یا گروپ کو اس پر سیاست کرنے سے گریز کرنا چاہیے ۔