Sunday, 22 December 2024, 03:46:17 pm
 
جنوبی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کے سولہ اہلکاروطن کی مٹی پرقربان،آٹھ خوراج ہلاک
December 22, 2024

سیکیورٹی فورسز نے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں ایک چیک پوسٹ پر خوارج کے گروپ کے حملے کی کوشش کومؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا ہے جبکہ و اقعے میں سولہ اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق حملے کی کوشش کو فورسز نے مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا اور فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ خوارج مارے گئے۔

تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے سولہ بہادر سپوتوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ علاقے کودہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے کارروائی جاری ہے اور اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افرادکو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اور بہادر فوجیوںکی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔