Sunday, 22 December 2024, 02:58:04 pm
 
وزیراعظم کاملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومتی عزم کااظہار
December 22, 2024

وزیراعظم شہبازشریف نے ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت کے پختہ عزم کااظہار کیا ہے۔

ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میںایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج دہشت گردوں کے حملے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز ملک کے تحفظ کے لئے دہشت گردوں

کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔

وزیراعظم نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہداء کی بے مثال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔