پنجاب حکومت نے صوبے میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی سے بچوں اور اسکول کے عملے کو بچانے کے لیے اسکول کے اوقات میں تبدیلی کی ہدایات جاری کی ہیں۔
محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق سکول اب اس ماہ کی 28 تاریخ سے 31 جنوری 2025 تک صبح 8 بجکر 45 منٹ کے بعد کھلیں گے۔
دریں اثنا، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے شہریوں کو ماسک پہننے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور آتش بازی سے اجتناب کا مشورہ دیا ہے۔
انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ سگریٹ نوشی سے متعلق خلاف ورزیوں کی اطلاع ہیلپ لائن 1373 پر دیں۔