Saturday, 21 December 2024, 09:25:30 pm
 
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلبا اور فیکلٹی ممبران کا خیرپور ٹامیوالی فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ
December 21, 2024

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلبا اور فیکلٹی ممبران کے وفد نے خیرپور ٹامیوالی فیلڈ فائرنگ رینج میں پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا۔

اس دورے میں بکتر بند گاڑیوں میں سواری کے تجربے کے ساتھ جدید فوجی ساز و سامان کا بھی تفصیلی تعارف پیش کیا گیا۔

اس موقع پر طلبا نے اس خیال کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کو پاک فوج میں شمولیت کی ترغیب دینے اور قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کا موثر جواب دینے کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے ایسی سرگرمیاں ہونی چاہئیں۔