پنجاب حکومت نے ایگریکلچر میکنائزیشن پالیسی کے تحت صوبے میں زرعی آلات کی تیاری کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ آج(جمعہ کو) لاہور میں پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کی صدارت میں ایک اجلاس میں کیاگیا۔
اجلاس میں چین کے تعاون سے ایگریکلچر میکنائزیشن پالیسی پر عملدرآمد کا بھی فیصلہ کیاگیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ پنجاب حکومت کسانوں کو قرضے دینے کے لئے پنجاب کسان بنک قائم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ دو ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری سے کینولا' تل اور سویابین کی کاشت کے لئے کسانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔