Tuesday, 16 June 2026, 07:55:33 am
 
نائب وزیراعظم کا پاکستان، کینیڈا تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
April 23, 2026

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر سفیر طارق علی خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

اسحاق ڈار نے خطے اور اس سے باہر پائیدار امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں پر بھی زور دیا۔

طارق علی خان نے علاقائی امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کے لیے کینیڈا کی جانب سے حمایت اور تعریف کا پیغام پہنچایا۔