Tuesday, 16 June 2026, 12:24:12 am
 
پاکستان اور اٹلی کا مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
June 15, 2026

پاکستان اور اٹلی نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کیا گیا۔

نائب وزیراعظم نے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی اور وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا، جس کے باعث امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمت میں آسانی ہوئی۔