Monday, 15 June 2026, 05:20:43 pm
 
پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کو مردان کے قریب حادثہ
June 15, 2026

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ آج معمول کی تربیتی پرواز کے دوران مردان کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس حادثے کے نتیجے میں پاک فضائیہ کے فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور پاکستان نیوی کے لیفٹیننٹ طہٰ عباسی شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے ایئرہیڈکوارٹرز کی جانب سے تحقیقاتی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سروسز چیفس اور پاکستان کی مسلح افواج کے تمام افسران و جوانوں نے قیمتی جانوں کے اس المناک نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کی ہے۔