Monday, 15 June 2026, 03:56:43 pm
 
صدر مملکت کا امریکہ،ایران کے درمیان امن معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم
June 15, 2026

صدر آصف علی زرداری نے امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ایکس اکائونٹ پر ایک پوسٹ میں امید ظاہر کی کہ یہ پیش رفت حتمی معاہدے کی راہ ہموار کرے گی اور خطے میں پائیدار اور جامع امن کی بنیاد رکھے گی۔

صدرمملکت  نے کہا کہ پاکستان کو اس مشکل دور میں مسلسل مذاکرات اور سفارت کاری میں تعاون پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت کثیرجہتی تعاون مضبوط بنانے اور بات چیت و باہمی احترام کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل کی جانب بھی ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ کوششیں خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کا باعث بنیں گی۔