File Photo
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ طویل اور تفصیلی مذاکرات کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پاگیا ہے۔
سوشل میڈیا ایکس پر ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اس امن معاہدے کے اعلان پر خوشی ہے کیونکہ دونوں فریقوں نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے پر دستخط کی سرکاری تقریب جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگی۔
شہباز شریف نے تنازع کے سفارتی حل کی جانب پیش رفت کے لیے امریکہ اور ایران کے عزم کو سراہا۔
انہوں نے ثالثی کے عمل میں تعاون پر قطر کی قیادت کا بھی دلی شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے سعودی عرب اور ترکیہ کی قیادت کا اس سلسلے میں ان کی بھرپور خدمات پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ اب جبکہ معاہدہ طے پا چکا ہے، ثالث ممالک فریقین کے درمیان اس ہفتے متعدد ملاقاتوں کے انعقاد میں سہولت فراہم کریں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ یہ بات چیت تکنیکی مذاکرات اور معاہدے کی سرکاری دستخطی تقریب کیلئے بنیاد فراہم کرے گی۔