Monday, 15 June 2026, 05:19:38 pm
 
نائب وزیراعظم اورجاپانی وزیرخارجہ کا امریکہ،ایران کے مفاہمتی یادداشت طے پانے کا خیرمقدم
June 15, 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جاپان کے وزیر خارجہ Toshimitsu Motegi سے آج ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت طے پانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے علاقائی استحکام اور بین الاقوامی اہمیت کو اجاگر کیا۔

جاپانی وزیر خارجہ نے اس عمل کے دوران پاکستان کے پائیدار ثالثی کردار اور تعمیری کوششوں کو سراہا جس سے امن کے لئے سہولت کاری اور نتائج کا حصول ممکن ہوا۔