Monday, 15 June 2026, 05:18:09 pm
 
صدر،وزیراعظم کا پاک فضائیہ کے طیارے کے حادثے پرافسوس کا اظہار
June 15, 2026

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے مردان کے قریب پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے حادثے میں شہید ہونے والے فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور لیفٹیننٹ طہٰ عباسی کو خراج عقیدت پیش کیا۔