سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے آج (منگل) کو اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے سپیکرسردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور دوطرفہ تعلقات کومزید فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا۔
سپیکر نے پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے سعودی عرب کے تعاون کو سراہا۔
سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب کے عوام پاکستان کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیںگے۔