صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ملک سے ہرقسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے حکومتی عزم کا اظہار کیا ہے ۔
صدرمملکت نے ایک بیان میں کہاکہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گرد ملک اور پوری انسانیت کے دشمن ہیں انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کی برائی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیںگی۔
مکین میں حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ سیکورٹی فورسز ملک کے تحفظ کیلئے دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔
صدر اور وزیراعظم دونوں نے شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کااظہار کیا۔