Friday, 09 May 2025, 03:17:59 pm
 
پاکستان،ترکیہ کا فوجی سازو سامان کی مشترکہ پیداوار کیلئے تعاون پر اتفاق
June 22, 2023

پاکستان اور ترکیہ نے ففتھ جنریشن کے طیاروں اور بغیر پائلٹ کے طیاروں پر خصوصی توجہ کے ساتھ فوجی سازوسامان کی مشترکہ پیداوار کیلئے تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے آج اسلام آباد میں ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل Atilla Gulan کی سربراہی میں ایک وفد اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو کے درمیان ملاقات میں ہوا۔

ملاقات میں علاقائی پیشرفت کے علاوہ باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔