Tuesday, 23 April 2024, 06:09:52 pm
افغانستان ، شدید زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار ہوگئی
June 22, 2022

افغانستان کے دور دراز علاقے میں شدید زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار ہوگئی ہے اور پاکستان نے امدادی کارروائیوں میں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔

افغانستان میں گزشتہ شب ملک کے دور دراز سرحدی علاقے میں آنے والے چھ اعشاریہ ایک شدت کے زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار ہوگئی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق سینکڑوں افراد زخمی ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے کیونکہ امدادی کارکن منہدم ہونے والی عمارتوں سے لوگوں کو نکال رہے ہیں۔زخمیوں تک پہنچنے اور ادویات اور خوراک کی فراہمی کیلئے ہیلی کاپٹرز کی مدد لی گئی ہے۔طالبان لیڈر ہیبت اللہ اخون زادہ نے کہا ہے کہ سینکڑوں مکانات تباہ ہوگئے ہیں اورہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔